جب کبھی میَں تخلیق/ارتقا ء سے متعلقہ سوالات کے جواب دیتا ہوں تو اکثر مجھ پریہ الزام لگایا جاتا ہے کہ میَں کچھ بہت ہی عجیب قسم کی باتوں پر یقین رکھتا ہوں۔مثال کے طور پر کچھ لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ میَں اِس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ زمین چپٹی/ہموار ہے، اور یہ کہ جانوروں میں کسی قسم کی تبدیلیاں نہیں آتیں ، یا پھر یہ کہ زمین حقیقت میں بہت سارے مضبوط ستونوں پر ٹکی ہوئی ہے۔ جب میَں لوگوں کو یہ بتاتا ہوں کہ میَں ایسی کسی بات کو نہیں مانتا تو وہ حیران رہ جاتے ۔ مجھے شک ہے کہ یہ ساری افواہیں صِرف اسلئے ہیں کہ بائبل اور مسیحیت پر شک نہ کرنے والے لوگوں کو اِس بات پر قائل کیا جا سکے کہ بائبل سچائی پر مبنی نہیں ہے ۔صِرف تھوڑی سی تحقیق کیساتھ ہم باآسانی اِن ساری دیوملائی کہانیوں(افسانوں تصورات) کو بے نقاب کرسکتے ہیں ۔
براہ کرم اردو میں مزید مواد فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں۔
Visit our English website.