نجات یافتہ ہونے سے کیا مُراد ہے؟

on اپریل 21, 2015

ہوسکتا ہے کہ لوگ آپ کو بتائیں کہ آپکو نجات یافتہ ہونے کی ضرورت ہے۔ لیکن کیا کبھی آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ آپکو صرف آدھی بات کی ہی سمجھ آرہی ہے؟ کیا آپ بھی میرے جیسے ہیں؟میَں کسی کہانی یا شو وغیرہ کے دوران بیٹھے بیٹھے اکتا جاتا ہوں اور حیران ہو رہا ہوتا ہوں کہ یہ سب چل کیا رہا ہے؟میرا خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ جب پہلی دفعہ یسوع کے بارے میں سنتے ہیں تو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔ ماضی میں میَں کچھ ایسی باتیں سنتا تھا جیسے کہ: "خوشخبری، خوشخبری، جانئے کہ نجات کیسے حاصل کی جا سکتی ہے: یسوع پر ایمان لائیں۔

یہ سن کر میَں سوچتا تھا کہ’’ کس چیز سے نجات ؟اور کون یسوع‘‘ غالباََاِن نیک نیت لوگوں کی طرف سے مجھے کی جانے والی اِس پیشکش میں کسی بات کی کمی تھی، اِس لئے یہ بات سیکھنی بہت ضروری ہے کہ کس طرح یسوع کے بہتر گواہ بنا جا سکتا ہے۔

کامل تخلیق ۔۔۔پھر برُی خبر

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر آپ برُی خبر کے بارے میں نہیں جانتے تو پھر آپ کے لئے نجات حاصل کرنے کی اچھی خبر کو سمجھنا قدرے مشکل ہوگا۔ لہذا آئیے ابتدا کی طرف چلتے ہیں۔ ابتدا میں خُدا نے تمام چیزوں کو تخلیق کیا:

پیدایش 1باب1آیت

"خُدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔"

مکمل آرٹیکل کے مطالعہ کے لئےیہاں پر کلک کیجئے (PDF)

ترجمہ میں مدد کریں۔

براہ کرم اردو میں مزید مواد فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں۔

ترجمہ میں مدد کریں۔

Visit our English website.