ایک بہت اہم سوال جو ہمیں ضرور پوچھنا چاہیے وہ یہ ہے کہ یسوع کا تخلیق کے دِنوں کے بارے میں کیا نظریہ تھا۔ کیا وہ کہتا ہے کہ اُس نے تخلیق کا کام چھ حقیقی دِنوں میں مکمل کیا؟ جب مسیحیوں کو اِس طرح کے سوالات کا سامنا ہوتا ہے تو اُن میں سے زیادہ تر خود بخود نئے عہد نامے کی طرف رجوع کرتے ہیں تاکہ وہاں مرقوم یسوع کے الفاظ میں وہ دیکھ سکیں کہ آیا اُنہیں ایسا کوئی بیان ملتا ہے۔ اب جب ہم نئے عہد نامے میں کلام کا مطالعہ کرتے ہیں تو یقینی طور پر اِس مسئلے کے متعلق یسوع کے بہت سے دلچسپ بیانات پڑھنے کو ملتے ہیں۔ مرقس 10 باب 6 آیت میں لکھا ہے کہ "لیکن خلقت کے شروع سے اُس نے اُنہیں مرد اور عورت بنایا۔" اِس حوالے میں ہم دیکھتے ہیں کہ یسوع نے واضح طور پر سکھایا ہے کہ تخلیق نو عمر تھی، کیونکہ آدم اور حوا ابتدا ہی سے موجود تھے ، وہ کائنات اور زمین کے وجود میں آنے کے کئی بلین سال بعد وجود میں نہیں آئے تھے۔
براہ کرم اردو میں مزید مواد فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں۔
Visit our English website.