گیپ تھیوری اور تباہی و تعمیرِ نو کے نظریات کے بارے میں کیا خیال ہے؟

by Ken Ham on ستمبر 29, 2015
Also available in 中文 and English

ارتقاء کے متعلق تعلیمات کے قبول کر لئے جانے کی وجہ سے بہت سارے مسیحیوں نے پیدایش1باب کی پہلی دو آیات کے درمیان غیر متعین مدت کے خلا یا وقفے کا نظریہ پیش کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ پیدایش 1 باب کی 1-2آیات بیان کرتی ہیں کہ "خُدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔ اور زمین ویران اور سنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔"

اب اِس مبّینہ وقفے کے دوران کیا ہوا اِس حوالے سے کئی ایک مختلف بیانات و روایات ہیں، لیکن گیپ تھیوری کے زیادہ تر بیانات بائبل مقُدس کی پہلی دو آیات کے درمیان ارضیاتی وقت کے کئی ملین سال (بشمول جانوروں کے کئی بلین فوسلز) کو رکھتے ہیں۔ گیپ تھیوری کے اِس بیان کو بعض اوقات تباہی و تعمیرِ نو کا نظریہ بھی کہا جاتا ہے۔

مکمل آرٹیکل کے مطالعہ کے لئے یہاں پر کلک کیجئے

ترجمہ میں مدد کریں۔

براہ کرم اردو میں مزید مواد فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں۔

ترجمہ میں مدد کریں۔

Visit our English website.