کیوں ہے موت اور تکلیف؟

on دسمبر 13, 2010

ایشیا میں آنے والے سونامی میں 70،000 سے زائد لوگ مارے گئے۔ آمش سکول ماسکرا میں دس لڑکیوں کو گولی مار دی گئی۔ کترینہ طوفان نے گلف کوسٹ کو تباہ کر دیا۔ ڈارفر میں ہزاروں لاکھوں لوگ مارے گئے۔

المناک واقعات مسلسل طور پر خبروں میں آرہے ہیں جس میں ایسی بے رحم آفتیں شامل ہیں جنہوں نے ہزاروں زندگیاں تباہ کر کے رکھ دیں ہیں۔ 11/9 ورلڈ ٹریڈ سینٹر نیویارک اور پینٹاگون اور فلائٹ 93 میں دہشت گردوں کے تازہ حملے ہمیشہ یاد رہیں گے اور ہم اُنہیں کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔

سال 2005کی ابتدا میں سی این این ٹیلی ویژن پر امریکی صدور جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن نے لیری کنگ کے پروگرام کے ذریعے دسمبر 2004 میں آنے والے سونامی کے المناک حادثہ پر انٹرویو دیئے۔ صدور سے اُنکے مذہبی ایمان کے متعلق سوالات پوچھے گئے اور پوچھا گیا کہ کیسے لوگوں کو ایشیا میں ہونے والے واقعے کی اصطلاح میں محبت بھرے خُدا کے وجود کو سمجھنا چاہیے۔ مخصوص بیانات جیسے کہ "زندگی پھولوں کی سیج نہیں" اُنکی گفتگو کا کلی خاصہ تھے اور دونوں صدور نے کہا کہ ایسے المناک واقعات سے اُنکا ایمان اور مضبوط ہوتا ہے( اگرچہ وہ اس ایمان کی تشریح اس پروگرام میں نہ کر پائے)۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی حقیقی جواب نہ دے سکا۔

مکمل آرٹیکل کے مطالعہ کے لئےیہاں پر کلک کیجئے (PDF)

ترجمہ میں مدد کریں۔

براہ کرم اردو میں مزید مواد فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں۔

ترجمہ میں مدد کریں۔

Visit our English website.