ریڈیو آئسوٹوپ ڈیٹنگ (جسے ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ بھی کہا جاتا ہے)ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے سے چٹانوں کے اندر اُن کے ریڈیو ایکٹو عناصر کے سڑنے یا زائل ہونےپروسس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اُن کی عمر کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔فطرت میں کئی قسم کے ایٹم موجود ہیں جو کہ غیر مستحکم ہیں اور خود بخود (ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو کر) دوسرے ایٹموں میں تبدیل ہو جاتے ہیں مثال کے طور پر یورینیم ایٹمی ٹوٹ پھوٹ کے ایک لمبے عمل سے گزر مستحکم عنصر لیڈ (سیسہ) میں تبدیل ہو جاتا ہے اسی طرح پوٹاشیم ایٹموں کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر آرگون (گیس)کےعنصر میں بدل جاتا ہے۔ اِس عمل میں بنیادی عناصر کو والدین عناصر کہا جاتا ہے (جیسے کہ یہاں پر یورینیم اور پوٹاشیم ہیں) اور نئے بنے والے عناصر کو ذیلی عناصر کہا جاتا ہے (جیسے کہ یہاں پر لیڈ(سیسہ) اور آرگون ہیں۔)۔
براہ کرم اردو میں مزید مواد فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں۔
Visit our English website.